0
Tuesday 9 Apr 2024 14:27

عید کے بعد جلسے اور ریلیاں ہونگی، ہم اپنا حق حاصل کرینگے، علامہ ناصر عباس جعفری

عید کے بعد جلسے اور ریلیاں ہونگی، ہم اپنا حق حاصل کرینگے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عید کے بعد جلسے اور ریلیاں ہوں گی، ہم اپنا حق حاصل کریں گے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ سینیٹ کے اجلاس میں ہم نے بائیکاٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ وفاق کی نمائندگی کرتا ہے، آج سینیٹ نامکمل تھا، الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نہیں کرائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہوا۔
خبر کا کوڈ : 1127743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش