QR CodeQR Code

پی بی 20 ضمنی انتخاب میں کسی کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا ہے، جماعت اسلامی

10 Apr 2024 20:53

اپنے بیان میں جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہا کہ حمایت کا اختیار صرف پارلیمانی کمیٹی کو ہے۔ وڈھ میں کسی کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 20 میں شفیق مینگل کی حمایت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی بورڈ نے یہ فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں جماعت اسلامی بلوچستان کے ترجمان نے کہا کہ پی بی 20 خضدار میں جماعت اسلامی نے کسی بھی امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اس کا اختیار صرف پارلیمانی کمیٹی کو ہے۔ پارلیمانی کمیٹی نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ عید کے بعد اس حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل جماعت اسلامی کے رہنماء مولانا اسلم گزگی نے وڈھ میں حلقہ پی بی 20 میں شفیق مینگل کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1127897

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1127897/پی-بی-20-ضمنی-انتخاب-میں-کسی-کی-حمایت-کا-فیصلہ-نہیں-کیا-ہے-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org