0
Wednesday 10 Apr 2024 20:53

پی بی 20 ضمنی انتخاب میں کسی کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا ہے، جماعت اسلامی

پی بی 20 ضمنی انتخاب میں کسی کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا ہے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 20 میں شفیق مینگل کی حمایت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی بورڈ نے یہ فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں جماعت اسلامی بلوچستان کے ترجمان نے کہا کہ پی بی 20 خضدار میں جماعت اسلامی نے کسی بھی امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اس کا اختیار صرف پارلیمانی کمیٹی کو ہے۔ پارلیمانی کمیٹی نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ عید کے بعد اس حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل جماعت اسلامی کے رہنماء مولانا اسلم گزگی نے وڈھ میں حلقہ پی بی 20 میں شفیق مینگل کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1127897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش