QR CodeQR Code

مسلمانوں کو ایسی پالیسی بنانی چاہئے کہ امریکہ کسی کیخلاف سازش نہ کر سکے، پی ٹی آئی کوئٹہ

10 Apr 2024 21:01

اپنے بیان میں پی ٹی آئی کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ مسلم ممالک کو متحد ہوکر ایک ایسی پالیسی بنانی چاہئے کہ آئندہ کسی بھی مسلم ملک کیخلاف امریکہ سمیت کوئی بھی سازش نہ کرسکے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء محمد رحیم کاکڑ، اقبال شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسلمان کئی ماہ سے اسرائیلی مظالم کے شکار ہیں۔ امت مسلمہ عید کے دوران فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مسلم ممالک کی نااتفاقی کی وجہ سے آج مسلمان عالم کفر کے مظالم کا شکار ہے۔ فلسطینی مسلمان کئی ماہ سے اسرائیلی بربریت و مظالم کا شکار ہیں۔ ہزاروں مسلمان شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوگئے ہیں۔ شہداء میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔ مسلمان عیدالفطر کے دوران اسرائیلی مظالم کی مذمت اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو متحد ہوکر ایک ایسی پالیسی بنانی چاہئے کہ آئندہ کسی بھی مسلم ملک کے خلاف امریکہ سمیت کوئی بھی سازش نہ کرسکے۔


خبر کا کوڈ: 1127898

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1127898/مسلمانوں-کو-ایسی-پالیسی-بنانی-چاہئے-کہ-امریکہ-کسی-کیخلاف-سازش-نہ-کر-سکے-پی-ٹی-آئی-کوئٹہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org