0
Wednesday 10 Apr 2024 21:01

مسلمانوں کو ایسی پالیسی بنانی چاہئے کہ امریکہ کسی کیخلاف سازش نہ کر سکے، پی ٹی آئی کوئٹہ

مسلمانوں کو ایسی پالیسی بنانی چاہئے کہ امریکہ کسی کیخلاف سازش نہ کر سکے، پی ٹی آئی کوئٹہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء محمد رحیم کاکڑ، اقبال شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسلمان کئی ماہ سے اسرائیلی مظالم کے شکار ہیں۔ امت مسلمہ عید کے دوران فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مسلم ممالک کی نااتفاقی کی وجہ سے آج مسلمان عالم کفر کے مظالم کا شکار ہے۔ فلسطینی مسلمان کئی ماہ سے اسرائیلی بربریت و مظالم کا شکار ہیں۔ ہزاروں مسلمان شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوگئے ہیں۔ شہداء میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔ مسلمان عیدالفطر کے دوران اسرائیلی مظالم کی مذمت اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو متحد ہوکر ایک ایسی پالیسی بنانی چاہئے کہ آئندہ کسی بھی مسلم ملک کے خلاف امریکہ سمیت کوئی بھی سازش نہ کرسکے۔
خبر کا کوڈ : 1127898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش