QR CodeQR Code

کامران ٹیسوری ناکام ترین گورنر قرار

10 Apr 2024 22:39

اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے مسلم لیگ سے سندھ میں اپنے گورنر کا جلد انتخاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مسلم لیگ (ن) سندھ میں اپنے گورنر کا انتخاب نہیں کرتی، اس وقت تک کامران ٹیسوری کو چھٹیوں پر چلے جانا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ناکام ترین گورنر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تقسیم کی سیاست میں اضافے کا سبب بنے ہیں۔ اپنے  ایک بیان میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا کہ کامران ٹیسوری سندھ کے ناکام ترین گورنر ثابت ہوئے ہیں، اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے، مگر افسوس ہے کہ کامران ٹیسوری اپنا کردار ادا نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ تقسیم کی سیاست ختم کرنے کے بجائے اس میں مزید اضافے کا سبب بنے ہیں۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) سے سندھ میں اپنے گورنر کا جلد انتخاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مسلم لیگ (ن) سندھ میں اپنے گورنر کا انتخاب نہیں کرتی، اس وقت تک کامران ٹیسوری کو چھٹیوں پر چلے جانا چاہیے۔ وقار مہدی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سندھ میں گورنر کے انتخاب تک اور کامران ٹیسوری کی عدم موجودگی میں اسپیکر سندھ اسمبلی آئینی طور پر گورنر کا منصب سنبھال سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1127909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1127909/کامران-ٹیسوری-ناکام-ترین-گورنر-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org