2
0
Wednesday 10 Apr 2024 22:39

کامران ٹیسوری ناکام ترین گورنر قرار

کامران ٹیسوری ناکام ترین گورنر قرار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ناکام ترین گورنر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تقسیم کی سیاست میں اضافے کا سبب بنے ہیں۔ اپنے  ایک بیان میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا کہ کامران ٹیسوری سندھ کے ناکام ترین گورنر ثابت ہوئے ہیں، اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے، مگر افسوس ہے کہ کامران ٹیسوری اپنا کردار ادا نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ تقسیم کی سیاست ختم کرنے کے بجائے اس میں مزید اضافے کا سبب بنے ہیں۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) سے سندھ میں اپنے گورنر کا جلد انتخاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مسلم لیگ (ن) سندھ میں اپنے گورنر کا انتخاب نہیں کرتی، اس وقت تک کامران ٹیسوری کو چھٹیوں پر چلے جانا چاہیے۔ وقار مہدی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سندھ میں گورنر کے انتخاب تک اور کامران ٹیسوری کی عدم موجودگی میں اسپیکر سندھ اسمبلی آئینی طور پر گورنر کا منصب سنبھال سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1127909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Japan
سندھ کی تقسیم کراچی لابی کا ایجنڈا تھا۔ الطاف حسین کو استعمال کیا گیا، نچوڑا گیا۔ پھر پی ٹی آئی میں گھس بیٹھے۔ کامران ٹیسوری کی پیدائش سے بھی پہلے سے یہ مطالبہ موجود تھا اور شیطان کی اولاد اور اولیاء انڈین لابی انڈیا پرست لسانی تعصب و منافرت و حسد و دیگر زبانوں علاقوں ذات برادری کے خلاف شیطانیت منافقت کرنے والے، والیوں کا وہ ٹولہ جو پہلے ایم کیو ایم میں تھا، پھر پی ٹی آئی میں گھسا یہ مرکزی کردار ہیں۔ اوور سیز پاکستانیز میں سے بھی بعض گروپس ہیں۔ ایک مخصوص ذات برادری جو دیگر مومنین و مسلمین کو دلیت شودر سمجھتی ہے، وہ بھی مرکزی شیطانی کردار ہے۔ واللہ خیرالماکرین، لعنت اللہ علی القوم الظالمین۔
Japan
الطاف، بابر غوری، رضا ہارون, مصطفی کمال و دیگر کوئی بھی بری الذمہ نہیں ہیں۔ کرپشن اور قتل و غارت میں سب شریک تھے۔ شائونسٹ فاشسٹ گینگسٹرز سب دیگر قومیتوں کے کرپٹ مفسدین سے مل جل کر پاکستان کو نقصان پہنچاتے رہے ہیں۔
منتخب
ہماری پیشکش