QR CodeQR Code

سکھر، زمین کا ٹکڑا 2 انسانی جانیں نگل گیا

10 Apr 2024 22:47

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے شہر سکھر میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سکھر کے علاقے سنگرار میں دونوں فریقین کے درمیان پرانا زمینی تنازع ہے، جس کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1127913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1127913/سکھر-زمین-کا-ٹکڑا-2-انسانی-جانیں-نگل-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org