0
Wednesday 10 Apr 2024 22:47

سکھر، زمین کا ٹکڑا 2 انسانی جانیں نگل گیا

سکھر، زمین کا ٹکڑا 2 انسانی جانیں نگل گیا
اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے شہر سکھر میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سکھر کے علاقے سنگرار میں دونوں فریقین کے درمیان پرانا زمینی تنازع ہے، جس کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1127913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش