QR CodeQR Code

ایرانی سفارتخانے پر اسرائیل کا حملہ تمام بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، روس

11 Apr 2024 22:45

روسی صدارتی محل کے ترجمان نے اعلان کیا ہیکہ روسی صدر غاصب صیہونی رژیم اور ایران کیدرمیان کشیدگی کے بارے عنقریب قومی سلامتی کونسل کا سکیورٹی اجلاس منعقد کرینگے


اسلام ٹائمز۔ روسی صدارتی محل کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن پر ہونے والے غاصب صیہونی رژیم کے ہوائی حملے کو تمام بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

کریملن پیلس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دیمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ ہم تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مشرق وسطی میں موجود استحکام کسی صورت ضائع نہ ہونے پائے۔

روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق روسی صدارتی ترجمان نے واضح کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن روسی قومی سلامتی کونسل کے ہمراہ ایک اجلاس منعقد کریں گے کہ جس میں غاصب صیہونی رژیم اور ایران کے درمیان کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کریملن محل کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہمیں اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کو دور کرنے میں مدد کی درخواست موصول نہیں ہوئی تاہم روس چاہتا ہے کہ مشرق وسطی کے علاقے کے ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ حالات مکمل طور پر غیر مستحکم نہ ہو جائیں!


خبر کا کوڈ: 1128031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128031/ایرانی-سفارتخانے-پر-اسرائیل-کا-حملہ-تمام-بین-الاقوامی-اصولوں-کی-خلاف-ورزی-ہے-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org