0
Thursday 11 Apr 2024 22:45

ایرانی سفارتخانے پر اسرائیل کا حملہ تمام بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، روس

ایرانی سفارتخانے پر اسرائیل کا حملہ تمام بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، روس
اسلام ٹائمز۔ روسی صدارتی محل کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن پر ہونے والے غاصب صیہونی رژیم کے ہوائی حملے کو تمام بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

کریملن پیلس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دیمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ ہم تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مشرق وسطی میں موجود استحکام کسی صورت ضائع نہ ہونے پائے۔

روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق روسی صدارتی ترجمان نے واضح کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن روسی قومی سلامتی کونسل کے ہمراہ ایک اجلاس منعقد کریں گے کہ جس میں غاصب صیہونی رژیم اور ایران کے درمیان کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کریملن محل کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہمیں اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کو دور کرنے میں مدد کی درخواست موصول نہیں ہوئی تاہم روس چاہتا ہے کہ مشرق وسطی کے علاقے کے ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ حالات مکمل طور پر غیر مستحکم نہ ہو جائیں!
خبر کا کوڈ : 1128031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش