QR CodeQR Code

اسرائیل کے جارحانہ اقدام کے نتیجہ میں ایرانی کارروائی فطری اقدام ہے، فیصل محمد

14 Apr 2024 15:46

عالمی تنازعات میں ثالثی کے ماہر کا کہنا تھا کہ ایران نے دس دن تک اسرائیل کیجانب سے اس معاملہ پر معافی یا اقوام متحدہ کیجانب سے کسی اقدام کا انتظار کیا، لیکن کسی جانب سے اسے سنجیدہ نہ لئے جانے پر ایران نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 میں بیان کردہ جائز دفاع کے اپنے ذاتی حق کو استعمال کیا جو کہ بلکل جائز اور عالمی قوانین کے عین مطابق ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کیجانب سے گزشتہ شب مقبوضہ علاقہ نواتم میں اسرائیلی فوجی اڈے پر جوابی کارروائی کا اقدام ایک فطری عمل تھا، کیونکہ اسی اڈے سے ایرانی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا۔ یہ بات عالمی تنازعات میں ثالثی کے ماہر فیصل محمد نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو ایرانی جوابی کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق ایران کا یہ فوجی ردعمل ایک سوچا سمجھا اور اسٹریٹجک طور پر تھا، جہاں ایرانی ڈرونز نے اپنے مقررہ اہداف کو صحیح طریقے سے نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں بالکل درست ردعمل تھا، کیونکہ ایران نے دس دن تک اسرائیل کیجانب سے اس معاملہ پر معافی یا اقوام متحدہ کیجانب سے کسی اقدام کا انتظار کیا، لیکن کسی جانب سے اسے سنجیدہ نہ لئے جانے پر ایران نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 میں بیان کردہ جائز دفاع کے اپنے ذاتی حق کو استعمال کیا جو کہ بلکل جائز اور عالمی قوانین کے عین مطابق ہے۔ فیصل محمد نے کہا کہ اس میں اسرائیل کو نقصان ہوا ہے، تاہم امریکہ نے نقصانات کو چھپانے اور اسرائیل کو فوری ردعمل نہ دینے کی تاکید کی ہے، کیونکہ اب اگر کوِئی کارروائی ہوئی تو یہ معاملہ جنگ کی طرف جائیگا، جس میں لبنان، شام، عراق سمیت یمن سے بھی اسرائیل پر حملہ ہو سکتے ہیں، جس کے نتیجہ میں امریکہ کو مجبوراً جنگ میں اترنا پڑیگا۔


خبر کا کوڈ: 1128542

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128542/اسرائیل-کے-جارحانہ-اقدام-نتیجہ-میں-ایرانی-کارروائی-فطری-ہے-فیصل-محمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org