3
8
Sunday 14 Apr 2024 15:46

اسرائیل کے جارحانہ اقدام کے نتیجہ میں ایرانی کارروائی فطری اقدام ہے، فیصل محمد

اسرائیل کے جارحانہ اقدام کے نتیجہ میں ایرانی کارروائی فطری اقدام ہے، فیصل محمد
اسلام ٹائمز۔ ایران کیجانب سے گزشتہ شب مقبوضہ علاقہ نواتم میں اسرائیلی فوجی اڈے پر جوابی کارروائی کا اقدام ایک فطری عمل تھا، کیونکہ اسی اڈے سے ایرانی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا۔ یہ بات عالمی تنازعات میں ثالثی کے ماہر فیصل محمد نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو ایرانی جوابی کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق ایران کا یہ فوجی ردعمل ایک سوچا سمجھا اور اسٹریٹجک طور پر تھا، جہاں ایرانی ڈرونز نے اپنے مقررہ اہداف کو صحیح طریقے سے نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں بالکل درست ردعمل تھا، کیونکہ ایران نے دس دن تک اسرائیل کیجانب سے اس معاملہ پر معافی یا اقوام متحدہ کیجانب سے کسی اقدام کا انتظار کیا، لیکن کسی جانب سے اسے سنجیدہ نہ لئے جانے پر ایران نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 میں بیان کردہ جائز دفاع کے اپنے ذاتی حق کو استعمال کیا جو کہ بلکل جائز اور عالمی قوانین کے عین مطابق ہے۔ فیصل محمد نے کہا کہ اس میں اسرائیل کو نقصان ہوا ہے، تاہم امریکہ نے نقصانات کو چھپانے اور اسرائیل کو فوری ردعمل نہ دینے کی تاکید کی ہے، کیونکہ اب اگر کوِئی کارروائی ہوئی تو یہ معاملہ جنگ کی طرف جائیگا، جس میں لبنان، شام، عراق سمیت یمن سے بھی اسرائیل پر حملہ ہو سکتے ہیں، جس کے نتیجہ میں امریکہ کو مجبوراً جنگ میں اترنا پڑیگا۔
خبر کا کوڈ : 1128542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Syed Iftikhar
Belgium
ایران کو یہ اقدام اٹھانا چاہیئے تھا، درست کیا، کوئی تو ہو انکی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے والا۔ میں آپ کے بیان کی تائید کرتا ہوں، صاحب آپ نے حق بات کی۔
Azmet Shaikh
United Kingdom
وہ جو کہتے تھے کہ ایران بہت بڑا منافق ہے، اسرائیل پر حملہ نہیں کرے گا، یہ صرف پاکستان میں شیعہ سنی فسادات کرواتا ہے، ادھر ہی حملہ کرسکتا ہے، ادھر نہیں کرسکتا تو پھر اب ان کے پاس ہے کوئی جواب۔؟
Ramzan
Belgium
Indeed this action is justified.
منتخب
ہماری پیشکش