QR CodeQR Code

پابندی نہیں مانتا، ذاتی بیانات دیتا رہوں گا، شیر افضل مروت ڈٹ گئے

18 Apr 2024 21:45

پی ٹی آئی کے راہنما کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کے حوالے سے بیان میری ذاتی رائے تھی، ہزاروں ایشوز ہیں، ضروری نہیں ہر ایشو پر پارٹی کی گائیڈ لائن موجود ہو۔


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے راہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ پابندی نہیں مانتا، ذاتی بیانات دیتا رہوں گا۔ شیرافضل مروت نے کہا کہ سعودی عرب کے حوالے سے بیان میری ذاتی رائے تھی، ہزاروں ایشوز ہیں، ضروری نہیں ہر ایشو پر پارٹی کی گائیڈ لائن موجود ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے متعلق بیان پر پارٹی نے اپنی رائے دے دی ہے اب اس کو فالو کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1129562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129562/پابندی-نہیں-مانتا-ذاتی-بیانات-دیتا-رہوں-گا-شیر-افضل-مروت-ڈٹ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org