0
Thursday 18 Apr 2024 21:45

پابندی نہیں مانتا، ذاتی بیانات دیتا رہوں گا، شیر افضل مروت ڈٹ گئے

پابندی نہیں مانتا، ذاتی بیانات دیتا رہوں گا، شیر افضل مروت ڈٹ گئے
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے راہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ پابندی نہیں مانتا، ذاتی بیانات دیتا رہوں گا۔ شیرافضل مروت نے کہا کہ سعودی عرب کے حوالے سے بیان میری ذاتی رائے تھی، ہزاروں ایشوز ہیں، ضروری نہیں ہر ایشو پر پارٹی کی گائیڈ لائن موجود ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے متعلق بیان پر پارٹی نے اپنی رائے دے دی ہے اب اس کو فالو کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1129562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش