QR CodeQR Code

وزیراعظم گیلانی کو امن کا علمبردار قرار دینا منموہن کو مہنگا پڑ گیا، بی جے پی

10 Nov 2011 22:00

اسلام ٹائمز:بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما یشونت سنہا کا موقف ہے پاکستان کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو بھارتی وزیراعظم کی جانب سے امن کا علمبردار قرار دینا غلط اور بھارت کے مفاد کیخلاف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو امن کا علمبردار قرار دینا بھارتی وزیراعظم کو مہنگا پڑ گیا۔ بھارت کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی نے پاک بھارت وزراء اعظم ملاقات کے بعد من موہن سنگھ کے بیان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بی جے پی کے رہنما یشونت سنہا کا موقف ہے پاکستان کے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے امن کا علمبردار قرار دینا غلط اور بھارت کے مفاد کے خلاف ہے۔


خبر کا کوڈ: 112976

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/112976/وزیراعظم-گیلانی-کو-امن-کا-علمبردار-قرار-دینا-منموہن-مہنگا-پڑ-گیا-بی-جے-پی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org