QR CodeQR Code

متنازعہ بیان دینے پر راہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت کو نوٹس جاری

20 Apr 2024 00:48

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے ضمنی الیکشن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی ہے جس پر تحریک انصاف کے راہنما نے بیان دیا تھا کہ وہ کسی دفعہ 144 کو نہیں مانیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے راہنما شیر افضل مروت کو دفعہ 144 پر متنازعہ بیان دینے پر نوٹس جاری کر دیا گیا۔ نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے نوٹس جاری کرتے ہوئے شیرافضل مروت کو آج طلب بھی کرلیا ہے۔ واضح رہے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے ضمنی الیکشن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی ہے جس پر شیر افضل مروت نے بیان دیا تھا کہ وہ کسی دفعہ 144 کو نہیں مانیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1129826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129826/متنازعہ-بیان-دینے-پر-راہنما-تحریک-انصاف-شیر-افضل-مروت-کو-نوٹس-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org