0
Saturday 20 Apr 2024 00:48

متنازعہ بیان دینے پر راہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت کو نوٹس جاری

متنازعہ بیان دینے پر راہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت کو نوٹس جاری
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے راہنما شیر افضل مروت کو دفعہ 144 پر متنازعہ بیان دینے پر نوٹس جاری کر دیا گیا۔ نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے نوٹس جاری کرتے ہوئے شیرافضل مروت کو آج طلب بھی کرلیا ہے۔ واضح رہے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے ضمنی الیکشن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی ہے جس پر شیر افضل مروت نے بیان دیا تھا کہ وہ کسی دفعہ 144 کو نہیں مانیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1129826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش