QR CodeQR Code

نائجر، ملک سے امریکی فوج کے فی الفور انخلاء کیلئے امریکی فوجی اڈے کے سامنے عوامی مظاہرہ

22 Apr 2024 22:17

نائجر کی عوام نے اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے فی الفور انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے شہر اگادیز میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے کے سامنے بڑی تعداد میں جمع ہو کر ملک میں امریکی فوجیوں کی غیرقانونی موجودگی کے تسلسل کیخلاف پرزور احتجاج کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ نائجر کی عوام نے شہر اگادیز (Agadez) میں واقع امریکی فوج کے ایک اڈے کے سامنے بڑی تعداد میں جمع ہو کر ملک میں امریکی فوجیوں کی مسلسل غیرقانونی موجودگی کے خلاف پھرپور احتجاج کیا ہے۔



 
اس عوامی مظاہرے میں شریک ایک شہری کا مقامی ای مجلے ایئر انفو اگادیز (Aïr Info Agadez) کے ساتھ گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم اگادیز اور تمام نائجر کے لوگ اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ ہمارے علاقوں میں کسی بھی غیر ملکی فوجی اڈے کی موجودگی ہماری سلامتی میں کسی بھی قسم کی مدد نہیں پہنچا سکتی اور صرف اور صرف نوآبادیاتی نظام کا سبب ہی بنے گی۔

اس مظاہرے کے شرکاء نے نائجر، مالی اور روس کے جھنڈے و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نائجر کی سرزمین سے امریکی افواج کے مکمل انخلاء کا مطالبہ درج تھا۔


خبر کا کوڈ: 1130419

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130419/نائجر-ملک-سے-امریکی-فوج-کے-فی-الفور-انخلاء-کیلئے-فوجی-اڈے-سامنے-عوامی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org