QR CodeQR Code

اقوام متحدہ کا حماس اسرائیل معاہدے کو عملی جامہ پہنانے پر زور

7 May 2024 08:42

سعودی عرب نے اسرائیل کو رفح شہر پر حملے سے خبردار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کا نسل کشی آپریشن رکوانے کیلئے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حماس اسرائیل معاہدے کو عملی جامہ پہنانے پر زور دیا ہے۔ سعودی عرب نے اسرائیل کو رفح شہر پر حملے سے خبردار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کا نسل کشی آپریشن رکوانے کے لیے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر چین کے صدر شی جن پنگ نے بھی غزہ میں جامع اور پائیدارجنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

میئر لندن صادق خان نے فلسطین میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت اسرائیل کو رفح پر حملہ کرنے سے روکے۔ میئر لندن نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع پر برطانوی حکومت کے نقطہ نظر میں فوری تبدیلی کی ضرورت ہے، برطانیہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی فوری طور پر بند کرے، رفح پر اسرائیلی حملہ بہت بڑا المیہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1133326

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1133326/اقوام-متحدہ-کا-حماس-اسرائیل-معاہدے-کو-عملی-جامہ-پہنانے-پر-زور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org