0
Tuesday 7 May 2024 08:42

اقوام متحدہ کا حماس اسرائیل معاہدے کو عملی جامہ پہنانے پر زور

اقوام متحدہ کا حماس اسرائیل معاہدے کو عملی جامہ پہنانے پر زور
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حماس اسرائیل معاہدے کو عملی جامہ پہنانے پر زور دیا ہے۔ سعودی عرب نے اسرائیل کو رفح شہر پر حملے سے خبردار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کا نسل کشی آپریشن رکوانے کے لیے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر چین کے صدر شی جن پنگ نے بھی غزہ میں جامع اور پائیدارجنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

میئر لندن صادق خان نے فلسطین میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت اسرائیل کو رفح پر حملہ کرنے سے روکے۔ میئر لندن نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع پر برطانوی حکومت کے نقطہ نظر میں فوری تبدیلی کی ضرورت ہے، برطانیہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی فوری طور پر بند کرے، رفح پر اسرائیلی حملہ بہت بڑا المیہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1133326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش