QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی پنجاب میں فاروڈ بلاک بن گیا، شاہ محمود قریشی کے ساتھ ہیں، ملک عباس

13 Nov 2011 00:47

اسلام ٹائمز:رکن پنجاب اسمبلی ملک عباس کا کہنا ہے کہ صدر زرداری سے کوئی اختلاف نہیں، وزیراعظم کے رویہ سے تنگ آ کر فارورڈ بلاک بنایا ہے، کئی سالوں سے ترقیاتی فنڈز روک رکھے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی ملک عباس نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک بن گیا ہے اور ان کے پندرہ سے زائد ارکان سے رابطے ہیں۔ رکن پنجاب اسمبلی ملک عباس کا کہنا ہے کہ صدر زرداری سے کوئی اختلاف نہیں، وزیراعظم کے رویہ سے تنگ آ کر فارورڈ بلاک بنایا ہے، کئی سالوں سے ترقیاتی فنڈز روک رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ ہیں، وہی ہمارے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے پندرہ سے زائد ممبران ان کے رابطے میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 113481

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/113481/پیپلز-پارٹی-پنجاب-میں-فاروڈ-بلاک-بن-گیا-شاہ-محمود-قریشی-کے-ساتھ-ہیں-ملک-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org