0
Sunday 13 Nov 2011 00:47

پیپلز پارٹی پنجاب میں فاروڈ بلاک بن گیا، شاہ محمود قریشی کے ساتھ ہیں، ملک عباس

پیپلز پارٹی پنجاب میں فاروڈ بلاک بن گیا، شاہ محمود قریشی کے ساتھ ہیں، ملک عباس
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی ملک عباس نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک بن گیا ہے اور ان کے پندرہ سے زائد ارکان سے رابطے ہیں۔ رکن پنجاب اسمبلی ملک عباس کا کہنا ہے کہ صدر زرداری سے کوئی اختلاف نہیں، وزیراعظم کے رویہ سے تنگ آ کر فارورڈ بلاک بنایا ہے، کئی سالوں سے ترقیاتی فنڈز روک رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ ہیں، وہی ہمارے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے پندرہ سے زائد ممبران ان کے رابطے میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 113481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش