QR CodeQR Code

صوابی اور نوشہرہ میں تعلیم دشمنوں نے 2 سکولوں کو بارودی مواد سے تباہ کردیا

13 Nov 2011 14:08

اسلام ٹائمز:دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقہ جات میں تعلیمی اداروں کو 7ویں مرتبہ نشانہ بنایا گیا ہے۔


 اسلام ٹائمز۔ صوابی اور نوشہرہ میں تعلیم دشمنوں نے 2 سرکاری سکولوں کو بارودی مواد سے تباہ کردیا، پہلا واقعہ ضلع صوابی کے علاقے شیوہ اڈہ میں پیش آیا جہاں رات گئے شر پسندوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کو نصب شدہ بارودی مواد سے تباہ کیا، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، یاد رہے دو روز قبل بھی صوابی کے علاقے یار حسین کی مارکیٹ میں سی ڈی کی 2 دکانوں کو بارودی مواد سے تباہ کیا گیا تھا، دوسرے واقعہ میں نوشہرہ کے علاقے تاروجبہ میں گونمنٹ بوائز پرائمری سکول میں نصب شدہ بارودی مواد کا دھماکہ ہوا، پولیس کے مطابق دھماکے سے سکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، پولیس نے متاثرہ مقام پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، واضح رہے کہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقہ جات میں تعلیمی اداروں کو 7ویں مرتبہ نشانہ بنایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 113578

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/113578/صوابی-اور-نوشہرہ-میں-تعلیم-دشمنوں-نے-2-سکولوں-کو-بارودی-مواد-سے-تباہ-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org