0
Sunday 13 Nov 2011 14:08

صوابی اور نوشہرہ میں تعلیم دشمنوں نے 2 سکولوں کو بارودی مواد سے تباہ کردیا

صوابی اور نوشہرہ میں تعلیم دشمنوں نے 2 سکولوں کو بارودی مواد سے تباہ کردیا
 اسلام ٹائمز۔ صوابی اور نوشہرہ میں تعلیم دشمنوں نے 2 سرکاری سکولوں کو بارودی مواد سے تباہ کردیا، پہلا واقعہ ضلع صوابی کے علاقے شیوہ اڈہ میں پیش آیا جہاں رات گئے شر پسندوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کو نصب شدہ بارودی مواد سے تباہ کیا، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، یاد رہے دو روز قبل بھی صوابی کے علاقے یار حسین کی مارکیٹ میں سی ڈی کی 2 دکانوں کو بارودی مواد سے تباہ کیا گیا تھا، دوسرے واقعہ میں نوشہرہ کے علاقے تاروجبہ میں گونمنٹ بوائز پرائمری سکول میں نصب شدہ بارودی مواد کا دھماکہ ہوا، پولیس کے مطابق دھماکے سے سکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، پولیس نے متاثرہ مقام پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، واضح رہے کہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقہ جات میں تعلیمی اداروں کو 7ویں مرتبہ نشانہ بنایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 113578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش