QR CodeQR Code

سیاستدانوں کے اثاثون کی چھان بین کیلئے سپیشل سیل بنائیں گے، عمران خان

13 Nov 2011 20:00

اسلام ٹائمز:میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک میں آزادانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے غیر جانبدار الیکشن کمیشن کا قیام ضروری ہے، انہوں نے واضح کیا کہ ٹی پی آئی الیکشن میں کسی قسم کی دھاندلی نہیں ہونے دے گی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سٹیٹس کو کی جماعتیں ہیں جو صرف اپنا اقتدار بچانا چاہتی ہیں۔ تحریک انصاف کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں تبدیلی کی خواہش رکھنے والی جماعتوں سے بات چیت جاری رکھیں گے، تاہم سیاسی جماعتوں سے الحاق کا فیصلہ انتخابات آنے کے قریب کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مجلس عاملہ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سیاستدانوں کے اثاثون کی چھان بین کے لئے ایک سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اثاثوں کی معلومات اکھٹی کر کے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو فراہم کرے گا۔ عمران خان نے کہا کہ ملک میں آزادانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے غیر جانبدار الیکشن کمیشن کا قیام بہت ضروری ہے، انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف الیکشن میں کسی قسم کی دھاندلی نہیں ہونے دے گی۔


خبر کا کوڈ: 113695

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/113695/سیاستدانوں-کے-اثاثون-کی-چھان-بین-کیلئے-سپیشل-سیل-بنائیں-گے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org