0
Sunday 13 Nov 2011 20:00

سیاستدانوں کے اثاثون کی چھان بین کیلئے سپیشل سیل بنائیں گے، عمران خان

سیاستدانوں کے اثاثون کی چھان بین کیلئے سپیشل سیل بنائیں گے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سٹیٹس کو کی جماعتیں ہیں جو صرف اپنا اقتدار بچانا چاہتی ہیں۔ تحریک انصاف کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں تبدیلی کی خواہش رکھنے والی جماعتوں سے بات چیت جاری رکھیں گے، تاہم سیاسی جماعتوں سے الحاق کا فیصلہ انتخابات آنے کے قریب کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مجلس عاملہ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سیاستدانوں کے اثاثون کی چھان بین کے لئے ایک سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اثاثوں کی معلومات اکھٹی کر کے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو فراہم کرے گا۔ عمران خان نے کہا کہ ملک میں آزادانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے غیر جانبدار الیکشن کمیشن کا قیام بہت ضروری ہے، انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف الیکشن میں کسی قسم کی دھاندلی نہیں ہونے دے گی۔
خبر کا کوڈ : 113695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش