QR CodeQR Code

استحکام پاکستان کیلئے اتحاد بین المسلمین کی اشد ضرورت ہے، علامہ امین شہیدی

13 Nov 2011 21:46

اسلام ٹائمز:ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ آج عالم اسلام پر جو یہود و نصاریٰ کے بادل منڈلا رہے ہیں، امریکہ اور نیٹو ممالک تمام اسلامی ملکوں کو خوف زدہ کر رہے ہیں، ایسے عالم میں امت مسلمہ کو جرات کا درس کربلا سے لینا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعان حیدر کرار پنڈی بھٹیاں کے زیراہتمام استقبال محرم کے عنوان سے ایک مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ آج عالم اسلام پر جو یہود و نصاریٰ کے بادل منڈلا رہے ہیں، امریکہ اور نیٹو ممالک تمام اسلامی ملکوں کو خوف زدہ کر رہے ہیں، ایسے عالم میں امت مسلمہ کو جرات کا درس کربلا سے لینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ باطل قوتیں ظلم پر اکٹھی ہو سکتی ہیں، تو ہم اہل اسلام حق پر کیوں متحد نہیں ہو سکتے۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان کے لیے اتحاد بین المسلمین کی اشد ضرورت ہے اور نوجوانان قوم کا ضمیر جگانے کا وقت آ گیا ہے، مجلس عزاء کے تمام انتظامات امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے کئے جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض زوار سر فراز حسین نے سر انجام دیئے۔


خبر کا کوڈ: 113709

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/113709/استحکام-پاکستان-کیلئے-اتحاد-بین-المسلمین-کی-اشد-ضرورت-ہے-علامہ-امین-شہیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org