QR CodeQR Code

حالات خراب کرنے میں بیرونی قوتوں کے علاوہ اپنے لوگ بھی ملوث ہیں، میاں افتخار حسین

13 Nov 2011 23:27

اسلام ٹائمز:پشاور میں قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے بار بار سرحدی خلاف ورزیاں حالات کی سنگینی کی طرف اشارہ کر رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے بار بار سرحدی خلاف ورزیاں حالات کی سنگینی کی طرف اشارہ کر رہی ہیں، پشاور میں قبائلی جرگے سے خطاب میں میاں افتخار حسین نے کہا کہ خطے کے حالات خراب کرنے میں بیرونی قوتوں کے ساتھ اپنے لوگ بھی ملوث ہیں جو دشمن کے آلہ کار بن کر قوم کو نقصان پہنچا رہے ہیں، میاں افتخار نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے باربار سرحدی خلاف ورزیاں باعث تشویش ہیں، قبائلی جرگے سے عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر افراسیاب خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی آر کے قانون میں موجودہ ترامیم ناکافی ہیں اور اس قانون پر نظرثانی اور مزید ترامیم کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 113722

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/113722/حالات-خراب-کرنے-میں-بیرونی-قوتوں-کے-علاوہ-اپنے-لوگ-بھی-ملوث-ہیں-میاں-افتخار-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org