QR CodeQR Code

ملک سیاسی تبدیلی کی طرف جا رہا ہے، 23 مارچ کو آ رہا ہوں، پرویز مشرف

15 Nov 2011 01:22

اسلام ٹائمز:لاہور میں آل پاکستان مسلم لیگ کے ارکان سے وڈیو خطاب میں سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ معاشی حالت بگڑ رہی ہے، ملک کا مستقبل تاریک ہوتا جا رہا ہے، انکا کہنا تھا کہ ٹاک شوز میں بیٹھنے والوں کو ملک چلانے کا تجربہ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک سیاسی تبدیلی کی طرف جا رہا ہے، تئیس مارچ کو وطن ضرور واپس آﺅں گا۔ لاہور میں آل پاکستان مسلم لیگ کے ارکان سے وڈیو خطاب میں سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مٕوجودہ صورتحال کی وجہ سے ملک میں تبدیلی کی ضرورت ہے، معاشی حالت بگڑ رہی ہے، ملک کا مستقبل تاریک ہوتا جا رہا ہے، انکا کہنا تھا کہ ٹاک شوز میں بیٹھنے والوں کو ملک چلانے کا تجربہ نہیں، لیڈر کا کام عوام کو خوشحالی دینا ہوتا ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ وہ کسی سے ڈرتے نہیں، اور وعدے کے مطابق تئیس مارچ یا اس سے بھی پہلے وطن واپس آ کر ملک کی خدمت عملی طور پر شروع کریں گے۔ اس موقع پر پنجاب بھر سے سو سے زائد ناظمین، کونسلرز اور بلدیاتی نظام کا حصہ رہنے والے افراد نے آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔


خبر کا کوڈ: 114036

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/114036/ملک-سیاسی-تبدیلی-کی-طرف-جا-رہا-ہے-23-مارچ-کو-آ-ہوں-پرویز-مشرف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org