0
Tuesday 15 Nov 2011 01:22

ملک سیاسی تبدیلی کی طرف جا رہا ہے، 23 مارچ کو آ رہا ہوں، پرویز مشرف

ملک سیاسی تبدیلی کی طرف جا رہا ہے، 23 مارچ کو آ رہا ہوں، پرویز مشرف
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک سیاسی تبدیلی کی طرف جا رہا ہے، تئیس مارچ کو وطن ضرور واپس آﺅں گا۔ لاہور میں آل پاکستان مسلم لیگ کے ارکان سے وڈیو خطاب میں سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مٕوجودہ صورتحال کی وجہ سے ملک میں تبدیلی کی ضرورت ہے، معاشی حالت بگڑ رہی ہے، ملک کا مستقبل تاریک ہوتا جا رہا ہے، انکا کہنا تھا کہ ٹاک شوز میں بیٹھنے والوں کو ملک چلانے کا تجربہ نہیں، لیڈر کا کام عوام کو خوشحالی دینا ہوتا ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ وہ کسی سے ڈرتے نہیں، اور وعدے کے مطابق تئیس مارچ یا اس سے بھی پہلے وطن واپس آ کر ملک کی خدمت عملی طور پر شروع کریں گے۔ اس موقع پر پنجاب بھر سے سو سے زائد ناظمین، کونسلرز اور بلدیاتی نظام کا حصہ رہنے والے افراد نے آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 114036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش