QR CodeQR Code

ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی کال پر ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال

17 Nov 2011 16:36

اسلام ٹائمز:ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی رہنمائوں کے مطابق نرسنگ سٹاف کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے، اگر تین دن کے اندر پے پروٹیکشن نوٹیفیکشن جاری نہ کیا گیا تو پھر پنجاب بھر میں ایمرجنسی سروسز میں بھی ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی کال پر پے پروٹیکشن نہ ملنے پر ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں مکمل ہڑتال کی گئی، رہنمائوں کا کہنا تھا کہ نرسنگ سٹاف کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے جسے بند کیا جائے، ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی اور نشتر ہسپتال ملتان کے نرسنگ سٹاف نے مکمل طور پرہڑتال کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کے باعث مریضوں کو خوار ہونا پڑا، رہنمائو ں نے کہا کہ اگر تین دن کے اندر نوٹیفیکشن جاری نہ کیا گیا توپھر وہ پنجاب بھر میں ایمرجنسی سروسز میں بھی ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 114707

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/114707/ینگ-نرسز-ایسوسی-ایشن-کی-کال-پر-ملتان-کے-سرکاری-ہسپتالوں-میں-ہڑتال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org