QR CodeQR Code

بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا نظریہ پاکستان سے غداری ہے، لیاقت بلوچ

18 Nov 2011 00:43

اسلام ٹائمز:لاہور سے جاری بیان میں جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف نام نہاد جنگ میں فرنٹ لائن اتحادی بننے سے قومی معیشت کو 70 ارب ڈالر سے زائد نقصان اور 30 ہزار سے زائد جانیں ضائع ہوئیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت نے بھارت کو موسٹ فیورٹ کا درجہ دے کر نظریہ پاکستان سے غداری کی ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکمرانوں کی بدولت ملکی آزادی، خود مختاری و سلامتی داوٴ پر لگ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ میں فرنٹ لائن اتحادی بننے سے قومی معیشت کو 70 ارب ڈالر سے زائد نقصان اور 30 ہزار سے زائد جانیں ضائع ہوئیں۔ انہوں نے کہا جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملوں سے معصوم اور بے گناہ قبائلی عوام مارے جا رہے ہیں، حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بالکل ناکام ہو چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 114826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/114826/بھارت-کو-پسندیدہ-ملک-قرار-دینا-نظریہ-پاکستان-سے-غداری-ہے-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org