0
Friday 18 Nov 2011 00:43

بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا نظریہ پاکستان سے غداری ہے، لیاقت بلوچ

بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا نظریہ پاکستان سے غداری ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت نے بھارت کو موسٹ فیورٹ کا درجہ دے کر نظریہ پاکستان سے غداری کی ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکمرانوں کی بدولت ملکی آزادی، خود مختاری و سلامتی داوٴ پر لگ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ میں فرنٹ لائن اتحادی بننے سے قومی معیشت کو 70 ارب ڈالر سے زائد نقصان اور 30 ہزار سے زائد جانیں ضائع ہوئیں۔ انہوں نے کہا جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملوں سے معصوم اور بے گناہ قبائلی عوام مارے جا رہے ہیں، حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بالکل ناکام ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 114826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش