QR CodeQR Code

ملتان کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کی بحالی کے لیے اٹلی کیساتھ معاہدے پر دستخط

18 Nov 2011 12:23

اسلام ٹائمز:پاکستان میں اٹلی کے سفیر وینسنزو پراٹی جبکہ پاکستان کی طرف سے ملتان بیوٹی فیکیشن کمیٹی کے چیئرمین سید عبدالقادر گیلانی اور والڈ سٹی پراجیکٹ کے ڈائریکٹر اور ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر ملتان زاہد اختر مان نے دستخط کیے۔


 اسلام ٹائمز۔ اٹلی کے مالی تعاون سے ملتان کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کی بحالی کے لیے شروع کیے جانے والے والڈسٹی پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے، اس منصوبے پر 85 کروڑ روپے لاگت آئے گی، اطالوی حکومت کی طرف سے پاکستان میں اٹلی کے سفیر وینسنزو پراٹی جبکہ پاکستان کی طرف سے ملتان بیوٹی فیکیشن کمیٹی کے چیئرمین سید عبدالقادر گیلانی اور والڈ سٹی پراجیکٹ کے ڈائریکٹر اور ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر ملتان زاہد اختر مان نے دستخط کیے، اس موقع پر سیکرٹری ہائوسنگ کامران لاشاری، ڈاکٹر جاوید صدیقی اور دیگر رہنما موجود تھے، اٹلی کے سفیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تاریخی شہر ملتان سے اُنہیں بہت لگائو ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ کئی مرتبہ اس شہر کا دورہ کرچکے ہیں، والڈسٹی پراجیکٹ کی مالی امداد جاری رہے گی اس منصوبے سے پاک اٹلی دوستی کو مزید فروغ ملے گا، منصوبے کی تکمیل کے بعد اٹلی کے وزیر اعظم کو ملتان آنے کی دعوت دی جائے گی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملتان بیوٹی فیکیشن کمیٹی کے چیئرمین سید عبدالقادر گیلانی نے کہا کہ پانچ ہزار سال سے آباد شہر ملتان اور اٹلی کے شہر میلان کو جڑواں قرار دیا گیا ہے، اُنہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اٹلی کی عوام کی طرف سے تحفہ ہے جس کے لیے پاکستان کی عوام اُن کی شکر گزار ہے، یہ منصوبہ 36 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 114912

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/114912/ملتان-کے-تاریخی-اور-ثقافتی-ورثے-کی-بحالی-لیے-اٹلی-کیساتھ-معاہدے-پر-دستخط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org