1
0
Friday 18 Nov 2011 12:23

ملتان کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کی بحالی کے لیے اٹلی کیساتھ معاہدے پر دستخط

ملتان کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کی بحالی کے لیے اٹلی کیساتھ معاہدے پر دستخط
 اسلام ٹائمز۔ اٹلی کے مالی تعاون سے ملتان کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کی بحالی کے لیے شروع کیے جانے والے والڈسٹی پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے، اس منصوبے پر 85 کروڑ روپے لاگت آئے گی، اطالوی حکومت کی طرف سے پاکستان میں اٹلی کے سفیر وینسنزو پراٹی جبکہ پاکستان کی طرف سے ملتان بیوٹی فیکیشن کمیٹی کے چیئرمین سید عبدالقادر گیلانی اور والڈ سٹی پراجیکٹ کے ڈائریکٹر اور ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر ملتان زاہد اختر مان نے دستخط کیے، اس موقع پر سیکرٹری ہائوسنگ کامران لاشاری، ڈاکٹر جاوید صدیقی اور دیگر رہنما موجود تھے، اٹلی کے سفیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تاریخی شہر ملتان سے اُنہیں بہت لگائو ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ کئی مرتبہ اس شہر کا دورہ کرچکے ہیں، والڈسٹی پراجیکٹ کی مالی امداد جاری رہے گی اس منصوبے سے پاک اٹلی دوستی کو مزید فروغ ملے گا، منصوبے کی تکمیل کے بعد اٹلی کے وزیر اعظم کو ملتان آنے کی دعوت دی جائے گی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملتان بیوٹی فیکیشن کمیٹی کے چیئرمین سید عبدالقادر گیلانی نے کہا کہ پانچ ہزار سال سے آباد شہر ملتان اور اٹلی کے شہر میلان کو جڑواں قرار دیا گیا ہے، اُنہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اٹلی کی عوام کی طرف سے تحفہ ہے جس کے لیے پاکستان کی عوام اُن کی شکر گزار ہے، یہ منصوبہ 36 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 114912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

کون سی تاریخی عمارت کا آج 12-12-12تک کام ہوا ہے سوائے اس کے کہ دم دمہ جیسی تاریخی عمارت کو گرا کر اس کی جگہ ہوٹل بنایا جا رہا ہے اٹلی کی حکومت کو بھی دیکھنا چاہئے کہ پیسہ کہاں لگ رہا ہے کوئی ایک گیٹ ابھی تک مرمت نہیں ہوا تاریخ کو مسمار کر رہے ہیں دم دمہ کی جگہ ہوٹل بنانا غلط اقدام ہے ملتان کی تاریخ کو مسخ کیا جا رہا ہے
ہماری پیشکش