QR CodeQR Code

ہندوستان نے دریائے چناب اور دریائے جہلم پر ڈیم بنا کر ہمارے دریاؤں کو ریگستان بنا دیا ہے، برجیس طاہر

22 Nov 2011 00:34

اسلام ٹائمز:قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ بگلہیار ڈیم کے آغاز میں بھرائی کے عمل کی وجہ سے 18 اگست تا 25 اگست 2008 تک 0.2 ایم اے ایف پانی کے نقصان کی کمی کا مشاہدہ کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی ڈیموں سے متعلق رکن قومی اسمبلی محترمہ شیریں ارشد خان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر نے کہا کہ بھارت نے مغربی دریائوں یعنی سندھ، جہلم اور چناب پر کل 45 ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے تعمیر کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بگلہیار ڈیم کے آغاز میں بھرائی کے عمل کی وجہ سے 18 اگست تا 25 اگست 2008 تک 0.2 ایم اے ایف پانی کے نقصان کی کمی کا مشاہدہ کیا گیا تھا۔ اس موقع پر برجیس طاہر نے کہا کہ ہندوستان نے دریائے چناب اور دریائے جہلم پر ڈیم بنا کر ہمارے دریاؤں کو ریگستان بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ اس سلسلے میں سند ھ طاس معاہدے کے تحت کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اس پر وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر نے کہا کہ ہم نے بھارت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کیا ہوا ہے علاوہ ازیں مختلف عالمی فورمز پر بھی اس مسئلے کو اٹھایا جا رہا ہے۔







خبر کا کوڈ: 116020

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/116020/ہندوستان-نے-دریائے-چناب-اور-جہلم-پر-ڈیم-بنا-کر-ہمارے-دریاؤں-کو-ریگستان-دیا-ہے-برجیس-طاہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org