QR CodeQR Code

کرم ایجنسی میں فورسز کا آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک، 25 زخمی

22 Nov 2011 00:07

اسلام ٹائمز:سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایجنسی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی گئی، تین ٹھکانے تباہ ہو گئے۔


 اسلام ٹائمز۔ وسطی کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 دہشتگرد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہو گئے ہیں، سکیورٹی ذرائع کے مطابق سوموار کے روز سکیورٹی فورسز نے وسطی کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 11 دہشتگرد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے جبکہ فورسز نے شدت پسندوں کے تین مختلف ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا ہے، آخری اطلاعات آنے تک سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری تھا۔


خبر کا کوڈ: 116063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/116063/کرم-ایجنسی-میں-فورسز-کا-آپریشن-11-دہشتگرد-ہلاک-25-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org