0
Tuesday 22 Nov 2011 00:07

کرم ایجنسی میں فورسز کا آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک، 25 زخمی

کرم ایجنسی میں فورسز کا آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک، 25 زخمی
 اسلام ٹائمز۔ وسطی کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 دہشتگرد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہو گئے ہیں، سکیورٹی ذرائع کے مطابق سوموار کے روز سکیورٹی فورسز نے وسطی کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 11 دہشتگرد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے جبکہ فورسز نے شدت پسندوں کے تین مختلف ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا ہے، آخری اطلاعات آنے تک سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری تھا۔
خبر کا کوڈ : 116063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش