QR CodeQR Code

روس نے شام پر پابندیوں کی مخالفت کر دی

26 Nov 2011 00:08

اسلام ٹائمز:روسی وزارت خارجہ کے ترجمان الیگزینڈر لوکاسوچ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ روس شام کا مسئلہ حل کرنے کیلئے بات چیت کے دوبارہ آغاز کا خواہاں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روس نے شام کو اپنا روایتی حلیف قرار دیتے ہوئے اس پر پابندیوں کی مخالفت کر دی۔ روسی وزارت خارجہ کے ترجمان الیگزینڈر لوکاسوچ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ روس شام کا مسئلہ حل کرنے کیلئے بات چیت کے دوبارہ آغاز کا خواہاں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس موقع پر شام کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پابندیوں کی قراردادوں، پابندیوں اور دباؤ کی نہیں بلکہ شام کے اندر مختلف فریقوں کے درمیان بات چیت کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 117132

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/117132/روس-نے-شام-پر-پابندیوں-کی-مخالفت-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org