QR CodeQR Code

نیٹو حملہ کے شہداء کی نماز جنازہ اتوار کو کرنل شیر سٹیڈیم پشاور میں ادا ہو گی

27 Nov 2011 02:18

اسلام ٹائمز: گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے کو پاکستان کی علاقائی خودمختاری کی پامالی قرار دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیٹو کے حملہ میں میجر سمیت 28 شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ اتوار کو کرنل شیر اسٹیڈیم پشاور میں ادا ہو گی۔ یاد رہے کہ مہمند ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے سلالہ اور بتانوسر میں سکیورٹی فورسز کی دو چیک پوسٹوں پر نیٹو ہیلی کاپٹرز کی بلااشتعال شیلنگ کے نتیجے میں ایک میجر اور کیپٹن سمیت 28 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 15 اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ پاکستان نے احتجاجاً نیٹو سپلائی معطل کر دی۔ پاکستان نے واقعہ پر امریکہ سے باضابطہ احتجاج کیا ہے۔ ادھر امریکہ میں قائم مقام پاکستانی سفیر نے امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکاروں کو جگا کر احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے کو پاکستان کی علاقائی خودمختاری کی پامالی قرار دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 117522

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/117522/نیٹو-حملہ-کے-شہداء-کی-نماز-جنازہ-اتوار-کو-کرنل-شیر-سٹیڈیم-پشاور-میں-ادا-ہو-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org