QR CodeQR Code

علماء کی ٹارگٹ کلنگ گہری سازش ہے، اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ ہونا چاہیئے، جماعت اسلامی

27 Nov 2011 21:05

اسلام ٹائمز: مولانا عبدالحی مندوخیل کا کہنا ہے کہ امن، بقاء اور بھائی چارے کی سرزمین بلوچستان میں کوئی فرقہ واریت نہیں بلکہ امریکہ ایک منصوبے کے تحت یہاں نفرتوں کو ہوا دے کر فرقہ واریت پھیلانا چاہتا ہے۔


 اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ جماعت اسلامی بلوچستان کے قائم مقام امیر مولانا عبدالحی مندوخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں برادر اقوام میں نفرتیں پھیلانے کی امریکی سازشوں کو اتحاد و اتفاق سے ناکام بنایا جائے گا صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں بےگناہ اور معصوم لوگوں کا قتل ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ امن، بقاء اور بھائی چارے کی سرزمین بلوچستان میں کوئی فرقہ واریت نہیں بلکہ امریکہ ایک منصوبے کے تحت یہاں نفرتوں کو ہوا دے کر فرقہ واریت پھیلانا چاہتا ہے۔ محرم الحرام سے قبل علماء کرام کا قتل مختلف مکاتب فکر کے عوام کو دست و گریباں کرنے کی سازش ہے ان سازشوں کو ناکام اور اتحاد و اتفاق کی راہ علماء کرام ہی ہموار کر سکتے ہیں اس وقت کفار متحد اور بدقسمتی سے امت مسلمہ تقسیم در تقسیم کا شکار ہے ضرورت اس امرکی ہے کہ عوام کو تمام تعصبات سے بالاتر ہو کر متحد کیا جائے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جامع مسجد صفا کے پیش امام عالم دین مولانا فیض اللہ کے قاتلوں کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 117773

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/117773/علماء-کی-ٹارگٹ-کلنگ-گہری-سازش-ہے-اتحاد-اتفاق-کا-مظاہرہ-ہونا-چاہیئے-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org