QR CodeQR Code

ایٹمی طاقت ہیں،دھمکیاں برداشت نہیں کرینگے،ایران

17 Sep 2009 10:51

ایران نے کہا ہے کہ وہ ایک ایٹمی طاقت ہے اور جوہری تنازع کے حل کے لئے پیش کردہ پیکیج پر مذاکرات کے دوران بین الاقوامی طاقتوں کی دھمکیاں ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔یہ بات صدر محمود احمدی نژاد کے مشیر علی اکبر جوان فکر نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔فرانسیسی خبر


تہران:ایران نے کہا ہے کہ وہ ایک ایٹمی طاقت ہے اور جوہری تنازع کے حل کے لئے پیش کردہ پیکیج پر مذاکرات کے دوران بین الاقوامی طاقتوں کی دھمکیاں ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔یہ بات صدر محمود احمدی نژاد کے مشیر علی اکبر جوان فکر نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے علی اکبر نے کہا کہ ایران بطور ایٹمی طاقت تہران،واشنگٹن اور مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے لئے اقدام کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران یا بعد میں بین الاقوامی طاقتوں کی جانب سے کسی قسم کی دھمکیاں  برداشت نہیں کی جائیں گی، ایران بین الاقوامی قوانین و ضوابط کے تحت مذاکرات کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کو ایٹمی ملک تسلیم کرنا ہو گا اور یکم اکتوبر کو ایٹمی طاقت تصور کر کے مذاکرات کرنا ہوں گے۔



خبر کا کوڈ: 11788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/11788/ایٹمی-طاقت-ہیں-دھمکیاں-برداشت-نہیں-کرینگے-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org