QR CodeQR Code

امریکی جارحیت کی صورت میں لاکھوں قبائل وطن عزیز کے دفاع کیلئے پاک فوج کا ساتھ دیں گے، زر نور آفریدی

30 Nov 2011 14:37

اسلام ٹائمز:المرکز الاسلامی پشاور سے جاری بیان میں جماعت اسلامی فاٹا کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ امریکی فوج افغانستان میں شکست کھا چکی ہے اور وہ اپنی شکست کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی فاٹا کے نائب امیر اور ممتاز قبائلی رہنماء زر نور آفریدی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو لاکھوں قبائل وطن عزیز کے دفاع کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔ پاکستان فوری طور پر امریکی اتحاد سے علیحدہ ہو جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز اسلامی پشاور سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج افغانستان میں شکست کھا چکی ہے اور وہ اپنی شکست کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ قبائل نے ہمیشہ اسلام اور پاکستان کی سربلندی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ انہوں مطالبہ کیا کہ پاکستان کے راستے ناٹو کو سپلائی مستقل طور پر بند کیجائے اور سی آئی اے اور بلیک واٹر کے ایجنٹوں کو ملک سے نکالا جائے۔


خبر کا کوڈ: 118555

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/118555/امریکی-جارحیت-کی-صورت-میں-لاکھوں-قبائل-وطن-عزیز-کے-دفاع-کیلئے-پاک-فوج-کا-ساتھ-دیں-گے-زر-نور-آفریدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org