QR CodeQR Code

ساتویں محرم کے جلوس کے انتظامات فوج کے حوالے کئے جائیں، تحفظ عزاداری کونسل

3 Dec 2011 14:37

اسلام ٹائمز:جمعہ کو تحفظ عزاداری کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے یکم محرم الحرام سے لیکر 7 محرم الحرام تک کئے گئے سیکورٹی انتظامات اطمینان بخش تھے لیکن ساتویں اور عاشورہ کے جلوس کے انتظامات کو مزید سخت کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی چئیرمین رحیم جعفری نے مطالبہ کیا کہ ساتویں محرم الحرام کے جلوس کے انتظامات پاک فوج کے حوالے کئے جائیں اور سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کیا جائے۔ یہ بات انہوں ‌نے جمعہ کو تحفظ عزاداری کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یکم محرم الحرام سے لیکر 7 محرم الحرام تک کئے گئے سیکورٹی انتظامات اطمینان بخش تھے لیکن ساتویں اور عاشورہ کے جلوس کے انتظامات کو مزید سخت کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال عاشورہ کے جلوس میں شرکت کیلئے آنے والے عزاداروں کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے روکا گیا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ امسال جلوس میں شرکت کیلئے آنے والے عزاداروں کو تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی جائے، انہیں روکا گیا تو ہم سخت احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں ‌نے کہا کہ ساتویں محرم الحرام کا جلوس اپنے مقررہ راستوں‌ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ناصرالعزاء میں پہنچ کراختتام پذیر ہو گا، انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور رضاکاروں سے تعاون کریں۔


خبر کا کوڈ: 119387

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/119387/ساتویں-محرم-کے-جلوس-انتظامات-فوج-حوالے-کئے-جائیں-تحفظ-عزاداری-کونسل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org