0
Saturday 3 Dec 2011 14:37

ساتویں محرم کے جلوس کے انتظامات فوج کے حوالے کئے جائیں، تحفظ عزاداری کونسل

ساتویں محرم کے جلوس کے انتظامات فوج کے حوالے کئے جائیں، تحفظ عزاداری کونسل
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی چئیرمین رحیم جعفری نے مطالبہ کیا کہ ساتویں محرم الحرام کے جلوس کے انتظامات پاک فوج کے حوالے کئے جائیں اور سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کیا جائے۔ یہ بات انہوں ‌نے جمعہ کو تحفظ عزاداری کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یکم محرم الحرام سے لیکر 7 محرم الحرام تک کئے گئے سیکورٹی انتظامات اطمینان بخش تھے لیکن ساتویں اور عاشورہ کے جلوس کے انتظامات کو مزید سخت کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال عاشورہ کے جلوس میں شرکت کیلئے آنے والے عزاداروں کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے روکا گیا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ امسال جلوس میں شرکت کیلئے آنے والے عزاداروں کو تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی جائے، انہیں روکا گیا تو ہم سخت احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں ‌نے کہا کہ ساتویں محرم الحرام کا جلوس اپنے مقررہ راستوں‌ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ناصرالعزاء میں پہنچ کراختتام پذیر ہو گا، انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور رضاکاروں سے تعاون کریں۔
خبر کا کوڈ : 119387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش