QR CodeQR Code

امریکہ پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

6 Dec 2011 03:34

اسلام ٹائمز:امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا میں بہتر تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں۔ بون کانفرنس اہمیت کی حامل تھی، پاکستان کو اس کانفرنس کا حصہ بنانا چاہتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نیٹو حملوں میں پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کر چکے ہیں، نیٹو حملے کی تحقیقات جاری ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا میں بہتر تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم گیلانی کے امریکا سے اچھے تعلقات کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہم پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، بون کانفرنس اہمیت کی حامل تھی، پاکستان کو اس کانفرنس کا حصہ بنانا چاہتے تھے، کیونکہ پاکستان کا خطے میں قیام امن کیلئے اہم کردار ہے، بون کانفرنس میں پاکستان کی شرکت اس کے اپنے مفاد میں تھی۔


خبر کا کوڈ: 120031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/120031/امریکہ-پاکستان-کی-خود-مختاری-کا-احترام-کرتا-ہے-ترجمان-امریکی-محکمہ-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org