QR CodeQR Code

پاکستان کا بون کانفرنس میں شرکت نہ کرنا بدقسمتی ہے، حامد کرزئی

6 Dec 2011 10:15

اسلام ٹائمز:جیو نیوز سے گفتگو میں افغان صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے اپنے خیالات کے اظہار کا اچھا موقعہ تھا کہ وہ اپنا پیغام دنیا کو دیتا کہ وہ صورتحال اور افغانستان کو مستقبل میں کیسا دیکھنا چاہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بون کانفرنس میں شرکت نہ کرنا بدقسمتی ہے، لیکن مستقبل میں دونوں ممالک خطے کی ترقی کیلئے مل جل کر کام کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے جرمنی میں جیو نیوز کے تجزیہ کار اور سینئر اینکرپرسن سلیم صافی سے گفتگو میں کیا۔ حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کیلئے اپنے خیالات کے اظہار کا اچھا موقعہ تھا کہ وہ اپنا پیغام دنیا کو دیتا اور وہ صورتحال اور افغانستان کو مستقبل میں کیسا دیکھنا چاہتا ہے۔ بدقسمتی سے اس نے شرکت نہیں کی، لیکن اس سے باہمی تعاون متاثر نہیں ہو گا۔ یہ معاملہ مل کر کام کرنے کو نہیں روکے گا۔ دونوں ملک مل کر کام جاری رکھیں گے۔ دونوں ملک تمام مقاصد کے حصول اور عظیم مقصد کو دیکھ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 120067

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/120067/پاکستان-کا-بون-کانفرنس-میں-شرکت-نہ-کرنا-بدقسمتی-ہے-حامد-کرزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org