0
Tuesday 6 Dec 2011 10:15

پاکستان کا بون کانفرنس میں شرکت نہ کرنا بدقسمتی ہے، حامد کرزئی

پاکستان کا بون کانفرنس میں شرکت نہ کرنا بدقسمتی ہے، حامد کرزئی
اسلام ٹائمز۔ افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بون کانفرنس میں شرکت نہ کرنا بدقسمتی ہے، لیکن مستقبل میں دونوں ممالک خطے کی ترقی کیلئے مل جل کر کام کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے جرمنی میں جیو نیوز کے تجزیہ کار اور سینئر اینکرپرسن سلیم صافی سے گفتگو میں کیا۔ حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کیلئے اپنے خیالات کے اظہار کا اچھا موقعہ تھا کہ وہ اپنا پیغام دنیا کو دیتا اور وہ صورتحال اور افغانستان کو مستقبل میں کیسا دیکھنا چاہتا ہے۔ بدقسمتی سے اس نے شرکت نہیں کی، لیکن اس سے باہمی تعاون متاثر نہیں ہو گا۔ یہ معاملہ مل کر کام کرنے کو نہیں روکے گا۔ دونوں ملک مل کر کام جاری رکھیں گے۔ دونوں ملک تمام مقاصد کے حصول اور عظیم مقصد کو دیکھ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 120067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش