QR CodeQR Code

پشاور میں 2 راکٹ فائر، کوئی نقصان نہیں ہوا

7 Dec 2011 00:37

اسلام ٹائمز:پولیس کے مطابق خیبر ایجنسی کی سمت سے فائر ہونے والا ایک راکٹ تھانہ پشتخرہ کی حدود میں واقع لنڈی اخون اور دوسرا راکٹ تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں آگرا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی کی سمت سے 2 راکٹ فائر کئے گئے تاہم اس واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، پولیس کے مطابق ایک راکٹ تھانہ پشتخرہ کی حدود میں واقع لنڈی اخون اور دوسرا راکٹ تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں آ گرا، راکٹ خیبر ایجنسی کے علاقہ شلوبر کی سمت سے فائر کئے گئے، ایس پی کینٹ ڈاکٹر محمد سعید کے مطابق راکٹ گرنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے بعد پولیس اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ بھی کی جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔


خبر کا کوڈ: 120150

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/120150/پشاور-میں-2-راکٹ-فائر-کوئی-نقصان-نہیں-ہوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org